محمد آصف اور سلمان بٹ پرفارم کریں اور عوام میں ان کا اعتماد بحال ہوا تو پھر قومی ٹیم میں واپسی کا سوچا جاسکتا :شہریارخان
لاہور کے باغ جناح میں کنیئرڈ کالج اور جمخانہ کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر محمد آصف اور سلمان بٹ پرفارم کریں اور عوام میں ان کا اعتماد بحال ہوا تو پھر ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا سوچا جاسکتا ہے۔ پاک بھارت سیریز کے معاملے پر شہریار خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلے بغیر بھی گزارا ہوسکتا ہے لیکن جب سیاسی میدان میں حالات خراب ہوں تو کرکٹ ان حالات کو بہتر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بات کرنی چاہیئے کہ جو معاہدہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ سائن کیا تھا وہ اس پر قائم رہے۔