اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا: نوازشریف
اسلام آباد میں اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت پرخوشی ہے۔ پاکستان اورچین کے برادرانہ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ چینی صدرکے دورہ پاکستان سے تاریخ کا نیا باب شروع ہوا۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ انکا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان اورچین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کو تنہا نہیں چھوڑا۔ چین کا پاکستان پر بھرپور اعتماد کبھی نہیں بھولیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان کے لئے مل کرکام کررہے ہیں۔ مستقبل میں ترقی کے منازل طے کریں گے۔ راہداری منصوبے سے متعلق انکا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کے لئے امید کی کرن ہے۔ اقتصادی راہداری کے اثرات وسیع اور مستقل ہیں۔ اقتصادی راہداری کے اثرات ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر پڑیں گے۔ منصوبے میں دس ارب روپے صرف سڑکوں کا جال بچھانے پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ پینتیس ارب ڈالر کی خطیر رقم بجلی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر ائیرپورٹ دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری نمائش اور کانفرنس کا افتتاح کردیا، نمائش میں پاکستان کے علاوہ چینی کمپنیوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں،،، کانفرنس کا مقصد راہداری منصوبے سے متعلق دائرہ کار
وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے پاک چین دوستی سینٹر میں پاک چین اقتصادی راہداری نمائش اور کانفرنس کا افتتاح کیا، وزیراعظم نے نمائش کے افتتاح کے بعد مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹال ہولڈرز سے مکالمہ بھی کیا، ايک اسٹال ہولڈر نے وزيراعظم کو پاک چين پرچم کا بيج بھی پیش کیا، وزیراعظم کو نمائش اور کانفرنس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،،نوازشریف نے نمائش کے منتظمین کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ نمائش اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔۔۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزيراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ اڑتاليس ارب ڈالرکی سرمايہ کاری سے پاکستان کی تقدير بدل جائے گی، دوہزار اٹھارہ ميں پاکستان اورچين مشترکہ سيٹلائٹ لانچ کريں گے۔سی پیک نمائش ميں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادکشميرسميت توانائی اور ديگر شعبوں ميں نماياں مقام رکھنے والی کمپنيوں کے اسٹالز لگائے گئے ہيں، نمائش میں چين کی سوسے زائد کمپنيوں کے چيف ايگزيکٹيو حصہ لے رہے ہيں، سمٹ کے افتتاح پر پاکستان اورچين کے قومی تراتے بجائے گئے