وزیراعظم نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ملکی ادارے تباہ کررہے ہیں ۔۔نیب اور ایف بی آر مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے:عمران خان
بورے والا جلسے سے قبل عمران خان نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان کا قانون صرف غریبوں کیلئے ہےجبکہ بڑے بڑے ڈاکو پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ،،، انہوں نے کہا نیب اور ایف بی آر کی ساکھ ختم ہوچکی ہے ۔ نیب نے پانامہ لیکس پر ایک بھی نوٹس جاری نہیں کیا ۔۔۔ ملک کے بیشتر ادارے وزیر اعظم کو بچانے میں مصروف ہیںعمران خان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔۔سات ستمبر کو الیکشن کمیشن کا امتحان ہے ،،اسے ثابت کرنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف نون لیگ نہیں ،ساٹ: عمران خانعمران خان کا کہنا تھا تین ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر نکلے گا،پانامہ ایشو کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،انہوں نے مزید کہا پنجاب پولیس نون لیگ کے تابع ہے ،،اسی لیے وہاں امن و امان قائم کرنے کیلئے رینجرز تعینات کی جائے۔ کیمرہ مین مون عاقب کے ساتھ ریحان شیخ، وقت نیوز، اسلام آباد