لٹویا میں دودھ کے ڈبوں سے بنی دلچسپ کشتیوں کی ریس

29 اگست 2017 (08:36)

لٹویا( نیٹ نیوز) لٹویا میں دودھ کے ڈبوں سے بنی دلچسپ اور انوکھی کشتیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر عمر کے افراد نے زور و شور سے حصہ لیا۔ جہاں شرکا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں ہی مختلف دودھ کے ڈبوں سے کشتیاں تیار کیں وہیں خود بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کئے مقابلے میں شرکت کےلئے پہنچے ۔