کرکٹ کے شائقین ورلڈ الیون کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں
کرکٹ کے شائقین ورلڈ الیون کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل کر لیں ،، ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کی ٹکٹوں کی قیمت پی ایس ایل فائنل سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،، ٹکٹیں چھ ہزار، چار ہزار، پچیس سو، اور پانچ سو روپے میں دستیاب ہونگی،، فضل محمود، عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کی ٹکٹ چھ ہزار میں فروخت کی جائے گی،، جاوید میانداد، عبدالقادر اور رمیض راجہ انکلوژر کی ٹکٹ چار ہزار،، نذر اور انضمام الحق انکلوژر کی ٹکٹ پچیس سو جبکہ جنرل انکلوژر کی ٹکٹ پانچ سو روپے میں دستیاب ہو گی،، ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع کر دی جائے گی،،تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کے لیے پی سی بی تین موبائل یونٹس بھی قائم کرے گا،، ذرائع کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ پنجاب بینک کی مختلف شاخوں پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہونگی،،