محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کراچی کی انتظامیہ کیلئے کڑے امتخان کا وقت آن پہنچا ،، محکمہ موسمیات نے کراچی میں خطر ناک بارشوں کی پیش گوئی کر دی ،، تھوڑی سی بارش سے سیلاب بن جانے والے شہر کراچی میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کر دی گئی ،محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو ہونے کے بعد کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا ،، جس سے شہر کے تمام علاقوں میں بارش متوقع ہے جو دو سے تین دن تک جاری رہے گی ،ادھرکراچی کے ندی نالوں کا حال کسی سےڈھکا چھپا نہیں ہے ،، نالوں کی صورتحال ابتر ہے ،، لیکن انتظامیہ ابھی اتنی ایکٹیو دکھائی نہیں دے رہی ،، نالے کوڑے سے بھرے پڑے ہیں ،، بارش کا پانی کہاں جائے گا ،، اس کا کچھ پتہ نہیں ، لیکن یہ بات تو سچ ہے کہ کراچی کی شدید بارشیں عوام کو مسائل سے دوچار کرنے والی ہیں،۔،