سکھ مذہبی پیشوا کے پیروکاروں کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں کے خدشے پر ریاست ہریانہ کے دو اضلاع میں کرفیو نافذ ہے
بھارت میں مذہبی پیشوا گرمیت سنگھ کو سزا سنائے جانے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے،، نئی دہلی سمیت ملک بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ریاست ہریانہ کے ضلع سرسا میں سزا سنتے ہی گرمیت سنگھ کے مشتعل پیروکار سڑکوں پر نکل آئے،، اور نہ صرف عمارتوں کی توڑ پھوڑ کی بلکہ متعدد گاڑیوں کو نذرآتش بھی کردیا،حالات کنٹرول کرنے کیلئے حکام نے ریاست ہریانہ اور پنجاب میں فوج تعینات کردی ہے،، حساس اضلاع سرسا اور موگا میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے،، پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے،گرمیت سنگھ کے پیروکاروں کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک اڑتیس افراد مارے جا چکے ہی،، گرو گرمیت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے،، اب تک نو سوسے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے