وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں صحت کے شعبہ میں اصلاحات اور ہیلتھ پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری کے لئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کے معیار کو بہتربنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے مقررکئے گئے اہداف کے حصول کیلئے جان لڑا دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم پنجاب کے چار اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے۔تمام اضلاع تک اس پروگرام کا دائرہ بڑھانے کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کا لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ بنا رہے ہیں اس ادارے میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج مفت ہو گا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے سے جعلی اور غیر معیار ی ادویات کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کر کے دم لیں گے۔