14ملین درہم چوری کرنے والا گروہ گرفتار
دبئی پولیس نے نجی بنک کی رقوم لے جانے والی گاڑی کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار اور چوری ہونے والی رقم واپس کروانے میں کامیاب ہوگئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گروہ کے افراد نے دبئی کے نجی بنک کی رقم لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیا تھا اور14ملین درہم اڑانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم واقعہ کے 12گھنٹے کے اندر دبئی پولیس نے نہ صرف گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا بلکہ لوٹی جانے والی پوری رقم بازیاب کرلی۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ المری نے الامارات الیوم اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رقوم لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ان گاڑیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تعداد 9ہے اور ان کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔