افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا
افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا، امریکی سفارتخانے کے باہر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں،، وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کاکہنا ہے کہ دھماکہ کابل بینک برانچ کے داخلی دروازے پرہوا جو کہ امریکی سفارتخانے کے انتہائی قریب ہے، دھماکے کے نتیجےمیں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،، جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے