دھاندلی اور نا انصافی کے نتائج کو کبھی قبول نہیں کریں گے ،،ایسی مردم شماری سے پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلا گیا : فاروق ستار
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بھی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کر دیا ،، فاروق ستار نے کہا کہ ایسی مردم شماری سے پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ،، بدترین نا انصافی کر کے سندھ کے عوام کو ان کی حیثیت بتا دی گئی ہے،، پاکستان میں صرف 1951 کی مردم شماری ٹھیک ہوئی تھی ،، دھاندلی اور نا انصافی کے نتائج کو کبھی قبول نہیں کریں گے ، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل اور اختیار نہیں،، کراچی سے زیادتی پورے پاکستان سے زیادتی ہے ،، سندھ کے عوام کو معاشی حقوق سے محروم کیا گیا ،، یہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں سندھ میں رہنے والے تمام قوموں کا مسئلہ ہے ، فاروق ستار نے مزید کہا کہ مردم شماری کے نتائج میں سندھ کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر کم ظاہر کیا گیا ،، اور اب کہا جا رہا ہے کراچی کے شہری تیسرے درجے کے شہری ہیں ، ایم کیو ایم ان نتائج کو مسترد کرتی ہے