امریکی صدرکی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کوتنبیہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کے بارے میں جان بوجھ کر سرچ انجن پر منفی پہلو اجاگر کیا جارہا ہے، امریکی صدر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوگل پر ٹرمپ ٹائپ کرنے پر "ٹرمپ نیوز" نمودار ہوتا ہے، جس میں ان کے بارے میں بیشتر منفی خبریں ہوتی ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میں معروف امریکی نیوز چینل سی این این کو بھی کو ہدف تنقید بنایا، اور اس کی خبروں کو جعلی قرار دیا، ٹرمپ کے مطابق گوگل سرچ انجن پر ان کے بارے میں چھیانوے فیصد خبریں غلط اور خطرناک ہوتی ہیں،