روس نے چار عشروں کے بعد ملک میں بڑی فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا
جنگی مشقیں گیارہ سے پندرہ ستمبر تک روس کے وسطی اور مشرقی فوجی اضلاع میں ہوں گی، جس میں روس کے تین لاکھ فوجی شرکت کریں گے، جبکہ چھتیس ہزار گاڑیاں، بکتربند دستے اور ٹینک بھی شامل ہوں گے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے دوران ایک ہزار لڑاکا طیارے بھی متحرک ہوں گے۔ انیس سو اسی کے بعد روسی سرزمین پر ہونے والی یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں۔ دوسری جانب جاپان ان فوجی مشقوں سے ناخوش دکھائی دیتا ہے، جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق جاپان ہمیشہ روس اور چین کی فوجی حکمت عملی پر توجہ دیتا ہے، جبکہ فوجی مشقوں کے دوران جاپانی وزیراعظم شنزو ابے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں ہونے والے ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،