چین نے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کی مدد کرنے کا یقین دلایا ہے

Aug 29, 2018 | 08:26

چین نے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کی مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔چائینہ ڈیلی میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں ہمیشہ چین کی ہمسائیگی کی سفارتکاری کو ترجیح حاصل رہی ہے۔یاؤجنگ نے کہا کہ چین نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے، سی پیک کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچانے اور دونوں ملکوں کے مفاد میں اسے ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں بھرپور طریقے سے سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔سفیر نے کہا کہ چین کے تعاون کا محور پاکستان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور اس کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو چین سے اعلیٰ معیاری اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی جاری رکھیں گے۔مزید مشترکہ منصوبے قائم کرینگے اور پاکستانی مصنوعات کو مستحکم کرینگے۔YAO JINGنے کہا کہ چین پاکستان سے اپنی درآمدات میں بھی اضافہ کرے گا۔

مزیدخبریں