قراقرم میراتھن میں شرکت کیلئے چوبیس ممالک کے بہترین اتھلیٹس پاکستان پہنچ گئے۔

Aug 29, 2018 | 08:50

عالمی ایتھلیٹس ایونٹ پاک فضائیہ بین الاقوامی میراتھن ٹریول کمپنی زیڈ ایڈونچرز اور سیرینا ہوٹل کے اشتراک سے منعقد کرا رہی ہے۔بیالیس اور اکیس کلومیٹر کے ان تاریخی مقابلوں میں عالمی ایتھلیٹس کے ساتھ پاک افواج کے ستر اور تیس دیگر ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ میراتھن کا مقصد بین الاقوامی شہرت یافتہ ایتھلیٹس کو پاکستان کی خوبصورتی سے روشناس کرانا ہے۔ قراقرم میراتھن میں جرمنی، ہنگری، ٹرینیڈاڈ، اٹلی، امریکہ، ڈنمارک اور برطانیہ کے معروف ایتھلیٹس شریک ہیں۔۔ آسٹریلیا، بیلجیم، مصر، تیونس، فیرو آئی لینڈ، پولینڈ، قطر، یو اے ای، ارجنٹینا، آئرلینڈ، تائیوان، چین، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈ کے رنرز بھی میراتھن میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں