آبی معاملات پر دو روزہ پاک بھارت مذاکرات آج سے لاہور میں شروع ہوں گے،
پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہمسایہ ملک بھارت سے پہلے مذاکرات پانی کے تنازع پر ہورہے ہیں، لاہور پہنچنے والے انڈس واٹرکمیشن کے بھارتی وفد کا واہگہ بارڈر پر استقبال کیا گیا، پاکستانی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے وفد کا استقبال کیا، پاکستان نے بھارت کے پکل دل اور لوئر کلنئی ہائیڈرو پروجیکٹ پر اعتراضات اٹھائے ہیں، انتیس اور تیس اگست کو مذاکرات کے ایجنڈے میں پاکستانی دریاؤں پر بھارت کے پہلے سٹوریج ڈیم اور سب سے بڑے بجلی گھر پکل دل کا متنازع ڈیزائن بھی شامل ہے، دو روزہ مذاکرات کے بعد بھارتی وفد تیس اگست کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس لوٹ جائے گا،،