امریکہ نے ایران کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کو مسترد کردیا
مریکہ نے ایران پر پابندیوں کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کو مسترد کر دیا ہے۔امریکہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کو ایران پر اس کے ایٹمی پروگرام سے متعلق حال ہی میں عائد کی گئی پابندیاں معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔مقدمے میں ایران کے نمائندے محسن محبی نے پابندیوں کو سنگین اقتصادی جارحیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کی معیشت ایرانی باشندوں اور کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کے عزائم کا کھلم کھلا اعلان کر رہا ہے۔