تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک نہیں پروگریسو بلاک ہے: فیصل جاوید
فیصل جاوید نے بتایا کہ کراچی پاکستان کا حب ہے اور ووٹ عامر لیاقت کو نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کو دیے گئے ہیں اگر وہ کسی امیدوار کی جگہ کھمبا بھی کھڑا کردیتے تو وہ بھی جیت جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے انتخابات 2013 میں بھی عمران خان کے نظریہ کو ووٹ دیا اور 2018 کے انتخابات میں بھی پارٹی کا جو رکن جیتا وہ عمران خان کی وجہ سے جیتا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ سمجھ سے بالا ہے کہ عامر لیاقت نے فارورڈ بلاک کیوں کہا، وہ صرف چیزوں کو بڑھاوا دیتے ہیں تاہم اس حوالے سے ان سے بات کی جائے گی اور وہ 24 گھنٹے میں واپس راستے پر آجائیں گے۔