صدارتی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال: اعتزاز احسن کے نامزدگی فارم منظور

Aug 29, 2018 | 11:01

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے۔

دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد چیف الیکشن کمشنر ننامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے۔

حزب اختلاف کی 5 جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ان کے تجویز کنندہ، مولانا عبدالغفور حیدری، احسن اقبال دیگر چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد مولانا فضل الرحمان کے بھی نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے گئے۔

مزیدخبریں