ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا۔

Aug 29, 2018 | 11:03

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا،تیز دھوپ نے دوبارہ سر اٹھا لیا،جس سے موسم گرم اور خشک ہو گیا ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں حبس بھی برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بارکھان میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی اور نور پور تھل میں تینتالیس،سکھر اورروہڑی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گی۔

مزیدخبریں