اقوام متحدہ کی امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو شامی امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت

Aug 29, 2018 | 12:14

اقوام متحدہ کی طرف سے امریکا اور اس کے اتحادی 6 ممالک کو شامی امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت سے دی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی مندوب سٹافن ڈج مستورا 14 ستمبر کو امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، اردن، جرمنی، فرانس اور مصر کے رہنماوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ وہ اس مجوزہ ملاقات سے دو روز پہلے ترک اور روسی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دی مستورا شام میں ایک نئے سول آئین کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں