ترکی: 12 جرمن سیاحوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے خودکش بمبار کا بھائی گرفتار

Aug 29, 2018 | 14:32

ترک حکام نے اس خودکش بمبار کے جڑواں بھائی کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے 2016ءمیں اپنے حملے سے ایک درجن جرمن سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ابراہیم الفضلی نامی اِس شامی شہری کو شمال مغربی ترک صوبے کو جاعلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شام سے تعلق رکھنے والے جڑواں فضلی برادران نے 2012ءمیں دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ترک حکام نے 2016ءکے خودکش حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں 26 افراد پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ ان میں سے صرف پانچ مشتبہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور بقیہ مفرور ہیں۔

مزیدخبریں