جنوبی سوڈان کے باغی رہنما کا امن معاہدے پر دستخط سے انکار

Aug 29, 2018 | 14:37

سوڈان کے وزیر خارجہ الدیدری محمد نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے باغی لیڈر ریک مچار نے امنمعاہدے کے تازہ مسودے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ معاہدہ جنوبی سوڈان کی حکومت کے ساتھ طے پانا تھا۔ ریک مچار اور جنوبی سوڈان کے صدر سَلوا کیر کے درمیان حکومتی تقسیم کا سمجھوتہ گذشتہ ماہ طے پایا تھا۔ الدیدری کے مطابق مچار کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کے علاوہ ایک اور سیاسی گروپ نے بھی تازہ امن معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سوڈانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ دونوں پارٹیاں اپنے تحفظات کے تناظر میں مزید ضمانتیں طلب کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں