کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز آزاد، پولیس بے بس

Aug 29, 2018 | 15:41

کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز آزاد، پولیس بے بس ہوگئی۔ گلشن اقبال بلاک تیرا ڈی میں اسٹریٹ کرمنلز کی دن دہاڑے لوٹ مار جاری۔ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے گھر کے باہر فیملی کو بھرپور اطمنان سے لوٹا۔ پنٹ شرٹ پہنے ملزم نے شہری کی پولیس کی طرح تلاشی لی، مسلح ملزمان نے خاتون کا زیور و نقدی سے بھرا پرس بھی چھینا، ملزمان نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فیملی کو لوٹ کر کنگال کردیا، گزشتہ روز فیملی کار میں گھر پہنچی تو ملزمان پیچھے سے آئے اور لوٹ مار کی، اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان ہوگئے۔

مزیدخبریں