مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبہ کردیا۔

Aug 29, 2018 | 16:35

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی کنول پرویز چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ عمران خاں نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال شروع کردیا ہے۔متن
جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔متن
وزیراعظم کے اس شاہانہ رویے پر فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سستا پڑتا ہے۔متن
ہیلی کاپٹر کا خرچہ 50 سے 55 روپے فی کلو میٹر بنتا ہے۔متن


وفاقی وزیر کا بیان انتہائی بچگانہ، مضحکہ خیز اور حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔متن


وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔متن
قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے وزارت کا قلمدان واپس لے تاکہ پاکستان کا وقار برقرار رہے۔

مزیدخبریں