پارلیمنٹ کو بوگس کہنے والے فضل الرحمان صدر بننا چاہتے ہیں,وزیر اطلاعات فواد چودھری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایوان کی ایک روز کی کارروائی پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، عمران خان نے پارلیمنٹ کو اہمیت دی اور پہلے ہی اجلاس میں شرکت کی۔ اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیر سنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بنا کر واک آؤٹ کیا، نواز شریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے، مگر عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجود سینیٹ میں آئے۔ ہم نے صرف اخراجات کی تفصیل پوچھی تو ن لیگ واک آؤٹ کر گئی، دیکھنا ہے اپوزیشن آگے جا کر کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا صدارتی الیکشن میں عارف علوی کا پلڑا بھاری ہے، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والےصدارتی انتخاب میں ووٹ کیسے مانگ رہے ہیں، نواز شریف کو عدالت لایا ہی کیوں جاتا ہے، جیل ٹرائل ہونا چاہیئے، جیل میں تمام سہولتیں ہیں، نواز شریف کو عدالت لانے اور لے جانے پر بہت خرچ ہوتا ہے,