اسٹیٹ بینک کا مختلف بینکوں پر 21لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ
اسٹیٹ بینک نے رواں سال اب تک مختلف بینکوں پر 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے عائد کئے، ان میں دس کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان بینکوں پر شیڈول فور میں شامل زیر نگرانی افراد اور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ ان بینکوں پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے مشکوک افراد کے پہلے سے موجود اکاﺅنٹس بھی منجمد نہیں کئے۔ گزشتہ سال 8 بینکوں پر 34لاکھ ڈالر کے جرمانے عائد کئے گئے تھے۔