ایکنک کی579ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 579 ارب روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔
کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں زرعی پیداوار بڑھانے، بہتر آبی انتظام ، پاکستان کو سرسبز بنانے ، کراچی کی ترقی اور فیصلہ سازی کے عمل کو بنیادی سطح تک منتقلی پرغور کیاگیا ۔