اقتصادی دہشت گردی ختم کئے بغیر امریکہ کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں ملوث ہے اگر وہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے 2015ءکے ایٹمی معاہدے کا احترام کرنا ہو گا۔ ملائشیا کے دورے کے دوران دارالحکومت کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف معاشی جنگ شروع کررکھی ہے اور جب تک وہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ختم نہیں کرتا ہمارے لئے اس کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں ہے۔گزشتہ برس صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور ایٹمی معاہدہ سے دستبردار ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی .