وفاقی اور سندھ حکومت ملکر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کررہی ہے ۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان تین مسائل میں نالوں کی ہمیشہ کیلئے صفائی اورندی نالوں پر تجاوزات سے نمٹنا ، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنا اورکراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا شامل ہیں۔