بابر اعظم کو انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
کراچی: قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، بابر اعظم وائٹیلٹی بلاسٹ 2020 میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ بابر اعظم ایونٹ کے گزشتہ سیزن میں 578 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے، جس میں 102 رنز کی شان دار سنچری بھی شامل تھی۔ وہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد 2 ستمبر سے اپنے معاہدے کے تحت انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ جوائن کریں گے۔