افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں تیزی آ گئی
افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں تیزی آئی ہے ۔ کابل سے غیر ملکیوں کو لیکر آنے والے خصوصی طیاروں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے ، تاہم اگلی ہی پرواز سے غیر ملکی اپنے ممالک کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نیٹو افواج میں شامل بیشتر غیر ملکی اسلام آبادایئرپورٹ سے ہی اگلی پروازوں سے اپنے ممالک روانہ ہوگئے، کابل ائیرپورٹ کی صورتحال اور فوجی طیاروں کی آمدورفت کے باعث کمرشل پروازیں معطل ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو بھی تاحال پروازوں کے لئے حکومت کی طرف سے کلیئرنس نہ مل سکی۔ نئی افغان حکومت نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیئے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی، ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو راولپنڈی میں ٹھہرانے کے لئے ہوٹل تاحال خالی پڑے ہیں