بلاول زرداری اپنے والد سے منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں، فیاض چوہان
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں۔بلاول زرداری عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اپنے ایک بیان میں حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے۔ پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کا بوجھ بانٹ رہا ہے۔ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سے چھین لیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں۔بلاول زرداری، عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتہ دار وزیر ہر محاذ پر فیل ہیں