اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیرآب
اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں آج موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشبی علاقے زیرآب آگئے۔وفاقی ترقیاتی ادارے کے مطابق اس کا عملہ مکمل طور پر فعال ہے اور نشیبی علاقوں سے نکاسیِ آب کے لئے کام کر رہا ہے اور تمام ہنگامی مراکز بھی مکمل طور پر فعال ہیں تمام تر برساتی نالوں کی نگرانی بھی کی جاریہ ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام متعلق محکموں کو چوکس رہنے اورنشبی علاقوں سے فوری نکاسیِ آب کی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نکاسیِ آب کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے اور ریسکیو 1122 کو بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی شدید بارشیں ہوئیں اور بالائی پنجاب کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔