کراچی: پی ڈی ایم کا جلسہ، تیاریاں آخری مراحل میں داخل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کراچی: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ باغ جناح گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے قائدین کراچی پہنچ گئے۔کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ جلسے سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، آفتاب احمد شیر پاؤ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے میں شرکت کے لیے عوام پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ کراچی میں جلسے میں شریک عوام کی نگرانی اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔سکیورٹی کیلئےکراچی پولیس کے 25 سینئر افسران سمیت 65 ڈی ایس پییز، 789 این جی اوز اور 2959 پولیس کے جوان تعینات ہونگے۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی 30 خواتین کمانڈوز سمیت خواتین پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 93 ہوگی۔ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے افسران سمیت 440 کمانڈوز جلسے میں عوام کی سکیورٹی کیلئے موجود ہونگے۔عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی متبادل راستوں کیلئے روٹ پلان جاری کر دیا ہے تاہم ٹریفک پولیس کی بڑی تعداد عوام کی رہنمائی کیلئے سڑکوں پر موجود رہے گی