پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈ کپ جیت چکی:وزیرمملکت فرخ حبیب
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسوں اور کاروان کا اعلان ماضی کے کھوکھلے نعروں کیطرح ثابت ہوگا۔پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ کراچی میں منعقد ہونے والےپی ڈی ایم سربراہ اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ لوگ" فیس سیونگ" کے لئے بے نتیجہ اجلاس کرتے پھر رہے ہیں۔پی ڈی ایم اجلاس میں ہلڑ بازی کا مطلب کارکنان بھی ان سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم درحقیقت دھاندلی کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردے گا۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں دھاندلی کے فروغ کے لئے بغیر دیکھے اور سمجھے ای وی ایم کو مسترد کر رہی ہیں۔