وزیرِ اعظم آج خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلا ع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلا ع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے. وزیرِ اعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جاےگی . وزیرِ اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کرینگے . وزیرِ اعظم نوشہرہ میں گفتگو بھی کرینگے. وزیرِ اعظم آج ہی مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے. وزیرِ اعظم کو مہمند ڈیم پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جاےگی.