محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر کہاں بارش ہوگی اور کہاں نہیں رپورٹ جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،آزاد کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں دن کو موسم گرم ،را ت کو چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ خطۂ پوٹھوہار ، مری ، گلیات ، چترال ، دیر، سوات، کوہستان ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔