وزیرِ اعظم کا نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی کاروائیوں کے جائزے کیلئے نوشہرہ امدادی کیمپ پہنچ گئے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کو نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جاری ہے. مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کاروائیوں پر تفسیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور فوری ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو برویے کار لانے کی ہدایات جاری کیں.