ووٹ دینےوالے عذاب میں،لینے والے محلوں میں مزے کررہے ہیں. شیخ رشید کا ٹوئٹ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سیلاب زدگان کیلئے حکمرانوں کے بجائے عمران خان کو چندہ دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہپاکستان میں ہر10سال بعد سیلاب آتا ہے لیکن حکومت میں نبٹنے کی صلاحیت نہیں۔دنیا نے سیلابی پانی کےلیے ڈیم بنائے،ہم غریبوں کی بستیوں کو ڈیم بنادیتے ہیں۔ابھی تک2010کے سیلاب متاثرین آبادنہیں ہوسکے۔آج دیکھتے ہیںIMFکیا فیصلہ کرتی ہے۔ووٹ دینےوالے عذاب میں،لینے والے محلوں میں مزے کررہے ہیں.
انہوںنے کہا کہ وزیراعظم سیکیورٹی کے ہمراہ روزانہ بچوں کےساتھ سٹائل بناکر تصویر بنواتے ہیں۔متاثرہ لوگوں کےلیے سکول اورشاہراہیں ہیں،ٹینٹ نایاب ہیں۔صرف بھوک،افلاس اورمہنگائی ہے،وہ روٹی کوترس رہے ہیں۔NDMAمسائل کاشکارہے،وہ کیامسئلےحل کرےگی۔کرپشن زدہ بھکاری حکمرانوں کی بجائےلوگ عمران خان کوچندہ دینگے.