شوکت ترین کی آڈیو کال میں کچھ بھی غلط نہیں۔ شیریں مزاری کا ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شوکت ترین کے آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں ۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر شیری مزاری نے لکھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرض لے رہی ہے۔ ہم نے عوامی سطح پر ان شرائط کی مخالفت کی ہے۔آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں تاہم عدالتی حکم کے بغیر آڈیو ٹیپ کرنا غیر قانونی اور جرم ہے.