مفتاح ثابت کر دیں میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تو استعفی دے دوں گا: وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا
وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ،ثابت ہوا تو استعفی دے دوں گا، اگر ثابت نہ کرسکے تو وہ خود مستعفی ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، انہیں پتہ ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا۔اس سے پہلے پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین کو بھی خط لکھے تھے، فاٹا کے عوام کو 70 سال نظر انداز کیا گیا، میں نے خط خود لکھا ہے، اس کو اون کرتا ہوں، خط میں نہیں لکھا کہ فاٹا کے لیے آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے،خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے۔تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد سے یہ سلسلہ شروع ہوا، فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑے، قبائلی اضلاع ملے تو کوشش کی کہ بہتر انداز میں معاملات حل کریں، فاٹا کے لوگ 20 سال سے جنگ میں تھے ان کا انفراسٹرکچر بنانا تھا۔