توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانت 12ستمبر تک منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت 12ستمبر تک منظور کر لی۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پیش ہوئیں۔ بشریٰ بی بی وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔