انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں زلزلے کے جھٹکے
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 7.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 55 منٹ پر آیا، زلزلے شدت ریکٹر سکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کامرکز 520 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ۔