سائفرکیس ،اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 14 ستمبرتک توسیع
خصوصی عدالت نے سائفرکیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 14 ستمبرتک توسیع کردی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے اسد عمر کو یف آئی اے کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ وکیل صفائی بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر دو بار ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔عدالت نے عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کردی۔