شمالی اور جنوبی کشمیر میں لاپتہ ایک انجینئر سمیت چار افراد مارے گئے
سری نگر:شمالی اور جنوبی کشمیر میں لاپتہ ایک انجینئر سمیت چار افراد مارے گئے ۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گذشتہ 6 روز سے لاپتہ ایک انجینئر کی لاش منگل کی صبح گنتمولہ میں لوئر جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے ایک بیراج سے بر آمد کی گئی۔ شوپیاں ضلع کے مہلورہ زینہ پورہ علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک خاتون لقمہ اجل بن گئیں۔۔ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ سب ڈویڑن کے بابا پورہ گاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بھائی کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ دو سگے بھائی معشوق احمد حجام اور عرفان احمد حجام بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کینسبل علاقے میں پیر کی شام سے لاپتہ 7 سالہ بچے زید بشیر ولد بشیر احمد کی مسخ شدہ لاش منگل کی صبح نزدیکی جنگل میں پائی گئی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ علاقے میں اکثر نمودار ہونے والے تیندوے نے اس کو اپنا نوالہ بنا یا ہے۔