کینگرو کورٹ کا فیصلہ آج معطل ہو گیا، بابر اعوان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر دی بابر اعوان کہتے ہیں کہ کینگرو کورٹ کا فیصلہ آج معطل ہوگیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ کیس میں دی جانے والی سزا معطل کر دی ہے اور فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ کینگرو کورٹ کا فیصلہ آج معطل ہو گیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہو چکی ہے، وہ پارٹی چیئرمین تھے اور رہیں گے۔ ان کی رہائی کے بعد تحریک انصاف اور قوم الیکشن کی جانب بڑھے گی۔