عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے باعث 1971 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 5 سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 50 روپے ہوگئی۔