واٹس ایپ نے کالز کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ کی جانب سے کالز کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کی پرائیویسی زیادہ محفوظ ہوجائے گی۔واٹس ایپ میں میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے۔لیکن اب اس میں کالز کی سیکیورٹی کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک اسیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے واٹس ایپ کالز میں موجودآئی پی ایڈریس تک دیگر افراد کی رسائی ختم ہوجائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کو ٓن یا ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کیلئے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جائے گا۔اس سے صارفین کی کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا لیکن اس کی کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوگی ۔ یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے افراد سیٹنگز میں پرائیویسی اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر دیکھ سکتے ہیں۔یہ بات بھی واضح رہے کہ یہ نیا فیچر ابھی تمام بیٹا صارفین کو دستیاب نہیں ہے۔تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔