ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کیلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں بابر اعظم کپتان، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔